ذی قدر

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - معزز، صاحبِ منزلت، جلیل القَدْر۔  وہ آرہے ہیں سامنے ذی قدر انطنی اور لجیئے وہ پہنچ گئے قیصر بھی ساتھ ساتھ      ( ١٩٨٤ء، قہر عشق (ترجمہ)، ١٠٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے دخیل کلمہ 'ذی' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم 'قدر' کو ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٨٤ء کو "قہر عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔